ایک ایسی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھے گا

دنیا میں جب ترقی و دیگر مختلف حوالوں سے ممالک کی درجہ بندی ہوتی ہے توعموماً پاکستانیوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب ہمارا وطن ایک ایسی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے کہ جان کر ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے گا.

ویب سائٹ www.whizowl.com نے دنیا کے ان خوبصورت ترین ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جن کی سیاحت انتہائی کم خرچ میں کی جا سکتی ہے اور پاکستان ان ممالک میں سرفہرست ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عموماً پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑا جاتا ہے لیکن یہ صرف میڈیا کا پراپیگنڈا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں. حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان خود سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے

. میڈیا کے اسی پراپیگنڈے کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ پاکستان کے بے مثال قدرتی حسن کو دیکھنے سے محروم ہو رہے ہیں. پاکستان وہ ملک ہے جسے دنیا پر جنت قرار دیا جاتا ہے اور اس کی وجہ اس کا فطری حسن اور انتہائی خوبصورت ثقافت ہے. لاہور کی بادشاہی مسجد سے لے کر جھیل سیف الملوک تک پاکستان میں ان گنت ایسے مقامات ہیں جن کی خوبصورتی کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی.

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سیاحت کے لیے انتہائی سستا ملک بھی ہے جس کی سیر صرف 637 ڈالر (تقریباً 70ہزار روپے) میں کی جا سکتی ہے.اس فہرست میں شامل کیے گئے باقی ممالک میں بالترتیب مالدیپ، انڈونیشیاء، تیونس، کولمبیا، بلغاریہ، مالی، بولیویا، پانامہ اور جمہوریہ چیک شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں