بابر اعظم 50 سال کے دوران ٹیم کی فتوحات میں 85 کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز

لاہور (اُردو نیوز) بابر اعظم 50 سال کے دوران ٹیم کی فتوحات میں 85 کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز، قومی ٹیم کے کپتان کی جانب سے 2049 رنز، 11 میں سے 9 سینچریاں ایسے میچز میں اسکور کی گئیں جن میں قومی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کے پاس ایک ایسا شاندار ریکارڈ ہے جو 50 سال کے دوران دنیا کا کوئی دوسرا بلے باز حاصل نہ کر سکا۔

سری لنکن کرکٹ تجزیہ کار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم نے کیرئر کے آغاز سے آج تک ایک روزہ میچز میں 2049 ایسے رنز بنائے جو ٹیم کی فتح میں مددگار ثابت ہوئے۔ بابر اعظم کی جانب سے ٹیم کی فتوحات کیلئے 85 کی اوسط سے 2049 رنز اور 9 سینچریاں اسکور کی گئی ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی 50 سالہ تاریخ میں آج تک ایسا کوئی بلے باز نہیں آیا جس نے اتنی شاندار ایورج سے ٹیم کی فتوحات کیلئے رنز بنائے ہوں۔ ایسا شاندار ریکارڈ دیکھنے کے بعد یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کرکٹ کے بادشاہ ہیں۔