پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائیگا

لاہور (اُردو نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پرسوں ہفتہ کو کھیلا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلاجانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جس میں پاکستان نی19اوورز میں 2وکٹ پر 80رنز بنا لئے تھے۔

میچ منسوخی سے قبل امام الحق 42 اور حارث سہیل 14 رنز پر کریز پر موجود تھے۔جب کہ فخر زمان 3 اور بابر اعظم نی16رنز بنائے تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔