ہم تیارہیں۔۔۔سینچری بنانے کے بعدبابراعظم نے دبنگ اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم ذہنی اور جسمانی طور پر آئندہ چیلنجز کیلئے تیار ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں بابراعظم نے کہا کہ ٹیم کو قبل ازوقت انگلینڈ پہنچ کر تیاریوں کا اچھا موقع ملا، بیٹسمینوں نے تسلسل سے عمدہ کھیل پیش کیا، فخرزمان، امام الحق اور حارث سہیل رنز بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں جلد آؤٹ ہونے کے بعد میری فارم بھی بہتر ہوگئی،دوسرے میں ففٹی اور تیسرے میں سنچری بنائی، لیسٹر شائر کے خلاف ابتدا میں سٹروکس کھیلنے میں دشواری ہورہی تھی، اس دوران فخرزمان کے عمدہ شاٹس نے مجھ کو دباؤسے آزاد رکھا، تھوڑا وقت کریز پر گزارنے کے بعد میرا بیٹ بھی چلنے لگا۔ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ حسن علی، فہیم اشرف اور دیگر سینئرز تو کافی تجربہ کار ہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین بھی اچھے ردھم میں ہیں،ٹیم مجموعی طور پر متوازن اور اچھی فارم میں نظر آ رہی ہے۔