آئی پی ایل میچز میں سٹے بازی عروج پر۔۔۔سابق کوچ گرفتار

نئی دہلی(ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے میچز کے دوران سٹے بازی کا کیس سامنے آگیا ہے، بھارتی وومن ٹیم کے سابق کوچ توشار آروتھے کو گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے52سالہ تشار آروتھے کے کیفے سے 19 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا اور تشار آروتھے پر سٹے بازوں کو سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس نے 54000روپے کیش کے علاوہ 82موبائل فون ،4ٹیلی ویژن سیٹ،6لیپ ٹاپ ، وائی فائی ڈیوائسز،ہارڈ ڈسکس ،کیلکولیٹر ز اور 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں ۔

تشار آروتھے نے اپریل 2017ءسے مئی 2018ءکے دوران بھارتی ویمن ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیئے تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے تھے،انہوں نے 1985ءسے2003ءکے دوران114فرسٹ کلاس اور51لسٹ اے میچز بھی کھیلے ۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل آئی پی ایل کے بانی للت مودی نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں اوور، گیند اور شارٹ کا جیسے بتایا گیا وہ ویسے ہی ہوا۔دہلی ڈیئر ڈیولز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے دوران دہلی کے وکٹ کیپر رشبھ پانٹ نے کہا تھا کہ اس بال پر چوکا لگے گا اور چوکا ہی لگا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹسمین روبن اوتھانے پا حریف باؤلر لامیچنے کی اسی گیند پر چوکا لگا۔