معروف فٹبالر محمد صلاح کی والدہ نے نوجوان لڑکی کے ساتھ گلے ملنے کی تصویر دیکھی تو بیٹے کو ایسا پیغام بھیج دیا کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک )مصرکے سٹار فٹبالر محمد صلاح کی شہرت بھی رفتا رفتا آسمانوں پر چھو رہی ہے اور پوری دنیا میں ان کے لاکھوں فین موجود ہیں جو کہ صرف اپنے سٹار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں تاہم ایسے میں جب اچانک کسی فین کے سامنے اس کا سٹار آجائے تو وہ خود کو روک نہیں سکتا بلکہ اس کے ساتھ تصویر بنوانے اور اس کے گلے ملنے کی کوشش کرتاہے ۔تاہم محمد صلاح کو فین کے ساتھ جھپی ’ مہنگی ‘ پڑ گئی کیوں کہ ان کی تصویر ان کی والدہ تک جاپہنچی اور انہوں نے آگے سے ایسا پیغام بھیج دیا کہ جان کر ہر کوئی ہنس پڑا ہے ۔محمد صلاح نے ” ایڈی ڈاس “ کے ایک سٹور میں موجود ہیں جہاں ان کی ایک فین ان کے گلے لگی ہوئی ہیں اور محمد صلاح کے چہرے پر بڑی سے مسکراہٹ ہے ۔

یہ تصویر تیزی کے ساتھ انٹر نیٹ پر وائرل ہو تی گئی ۔26 سالہ محمد صلاح نے اپنی بچپن کی محبت ” میگی “ کے ساتھ 2013 میں شاد ی کر لی تھی اور وہ ایک ہشاش بشاش زندگی بسر کر رہے ہیں تاہم ان کی نوجوان لڑکی کے ساتھ جپھی کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کی والدہ نے انہیں واٹس ایپ پر تصویر کے ساتھ پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ ”اگر میں تمہارے باپ کو یہ سب کرتے دیکھ لیتی تو میں اس سے طلاق مانگ لیتی ۔“محمد صلاح نے اپنی والدہ کے ساتھ ہونے والی اس گفتگو کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا جس میں محمد صلاح کی والدہ نے پیغام کے ساتھ ایموجیز بنائے ہوئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ دراصل مذاق کر رہی ہیں اور یہ ماں بیٹے کی محبت کا بھی ایک مظاہرہ ہے ۔