وکٹ گر گئی لیکن بیلز وکٹوں پر موجود تو یہ آوٴٹ ہے یا نہیں؟ آئی سی سی نے پاکستانی شہری کی جانب سے بھیجی گئی تصویر پر دلچسپ جواب دے دیا

دبئی (ویب ڈیسک) کرکٹ میں عمومی طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ اگر گیند وکٹوں کو چھولے لیکن بیلز نہ گریں تو آؤٹ نہیں ہوتا لیکن اگر بیلز نہ گریںاور وکٹ اکھڑ جائے تو پھر آؤٹ ہوگا یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کو ایک کرکٹ فین کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر موصول ہوا۔آئی سی سی کے مطابق انہیں ٹیپ بال کرکٹ میچ کی ایک دلچسپ تصویر موصول ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیان کی وکٹ گری ہوئی ہے لیکن بیلز ابھی تک باقی کی دونوں وکٹوں پر جمی ہوئی ہیں۔

آئی سی سی سے اس صورت میں آؤٹ یا ناٹ آؤٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انتظامیہ نے قوانین کا جائزہ لینے کے بعد اسے آؤٹ قرار دے دیا۔آئی سی سی کے قانون 29.1.1. کے مطابق اس وقت آؤٹ قرار پاتا ہے جب ایک بیل مکمل طور پر وکٹوں کے اوپر سے ہٹ جاتی ہے ، بلے باز اس وقت بھی آؤٹ قرار پاتا ہے جب کوئی وکٹ زمین سے اکھڑ جائے لیکن بیلز باقی وکٹوں کے اوپر ہی موجود ہوں۔یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو اسی طرح کی تصاویر موصول ہوتی رہتی ہیں۔یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو اسی طرح کی تصاویر موصول ہوتی رہتی ہیں۔