بھارتی کر کٹ ٹیم کے فوجی ٹو پیا ں پہننے پر بوم بوم آفریدی بھی بول پڑے کیا کچھ کہہ دیا ؟ جانئے

پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آرمی میچ کیپ پہننے پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافی نے جب شاہد آفریدی سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آرمی کیپ پہننے کے حوالے سے سوال کیا تو برابر میں بیٹھے معین خان کے بھائی ندیم خان نے دخل اندازی کرتے ہوئے اُس معاملے پر سوال نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صرف پی ایس ایل سے متعلق ہی سوال کئے جائیں۔تاہم بوم بوم آفریدی نے مسکراتے ہوئے صرف اتنا ہی کہا کہ انہوں نے پہنی تھی اور اب اُتار بھی دی ہے۔اس پریس کانفرنس کے دوران شاہد آفریدی سے ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی پوچھا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی کرکٹ نہیں چھوڑی ہے، آئندہ پی ایس ایل بھی کھیلوں گا لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ کس ٹیم کا حصہ بنوں گا۔ اسی پریس کانفرنس کے درمیان ان سے ملتان اور ان کی اپنی کارکردگی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت غلطیاں کیں اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونا اسی کا نتیجہ ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے وہ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور اسی وجہ سے ان کی ٹیم بھی ناکام رہی۔