قوم کے بیٹےیاسر شاہ نے 82سالہ ریکارڈ توڑتے ہی ابوظہبی کے سٹیڈیم میں کیا کام کیا ؟ جان کر آپ کو بھی ان پر بے حد فخر ہوگا

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)یاسر شاہ نے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی تو ان کی 200 وکٹیں مکمل ہوئیں اور اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ کا 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں بنایا گیا 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاسر شاہ نے 33 میچز

میں 200 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ پہلے بولر ہیں جنہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کیں۔ انہوںنے جیسے ہی 200وکٹیں مکمل کیں اس کے بعد انہوںنے ابو ظہبی کے گرائونڈ میں سجدہ شکر ادا کیا ۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ ان کے کیرئیر کی بہترین بولنگ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں