پاکستان میں کرکٹ شائقین کے لیے بڑی بریکنگ نیوز : بڑے ملک کی ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی بہترین کارکردگی کے بعد پی سی بی نے قوم کو ایک اور خوشخبری سنا دی ، دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیم بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سلسلے میں اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ہمیں بھرپور سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے، اسی لیے بنگلادیش ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گا،بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم گروپ کے تمام میچز کراچی میں کھیلے گی۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش 6 سال بعد اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیج رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں