ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی میچ دیکھتے ہوئے پوسٹ کی خوبصورت تصویر

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ان کے بے بی بوائے کے ہونے کے بعد گزشتہ کچھ وقت سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا ہے۔ اس کا عربی میں مطلب خدا کا تحفہ ہے۔ جب سے اس جوڑے نے یہ خبر ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ تب سے مداحوں اور ان کے دوست اپنا پیار ان پر برسا رہے ہیں۔ ویسے ثانیہ ان مبارکباد بھرے پیغاموں سے خوش ہوئی ہیں اور ماں بننے کی خوشی انہوں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی بتائی ہے۔ حال ہی میں ان کے اسپتال سے چھٹی ہونے کی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں۔ اس دوران وہ اپنے بچے کو ہاتھوں میں لئے نظر آئی ہیں انہوں نے اپنے بچے کو کمبل سے لپیٹا ہوا تھا۔

پہلی بار ماں بننے کے بعد ثانیہ مرزا کافی خوش ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اور اپنے بچے کی اپڈیٹ دی اور اپنے رشتہ داروں اور سب کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران ثانیہ نے ٹویئٹر پر وہ تصویرشیئر کی جس میں ان کا بیٹا ٹی وی پر اپنے والد شعیب ملک کو بلے بازی کرتے دیکھ رہا ہے۔

اس کیپشن میں ثانیہ نے لکھا ‘ اس دنیا میں آئے ہوئے یمیں 5 سن ہو گئے ہیں۔ میں اور میرا بہٹا اذہان اس کے پاپا(بابا) کو کھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ یہ ایک بڑ امیچ ہے۔ اس سے بہتر جذبات اور کہیں نہیں مل سکتے۔ اس بڑی خوشی کے درمیان مجھے آخر کار آن لائن ہوکر میسج اور مبارکباد چیک کرنے کا وقت مل گیا۔ شعیب اور میں آپ کی مبارکباد سے بہت خوش ہیں۔ آپ سبھی کا بہت شکریہ ۔۔۔۔’۔

View this post on Instagram

So it’s been 5 days since we came into this world .. Me as a mother and my little Izhaan as my son ❤️ we’ve even watched Baba play some cricket together since we’ve arrived 😀 it truly is the biggest match ,tournament achievement I’ve ever won or had and there is no feeling or blessing that can be greater than this.. I finally have gotten sometime after this overwhelming feeling to get online and check the msgs and love we have received. Shoaib and I feel truly blessed and humbled with the wishes and love that us as parents and Izhaan have received ❤️ Thank you to each and every one of you ..we love you right back! Love , Sania ,Shoaib and Izhaan 💖 @realshoaibmalik #Allhamdulillah

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

آپ کو بتادیں کہ اس وقت شعیب ملک دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں