کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کرکٹرز کا راج ، بھارت کو مرچیں لگ گئیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہٹمائر اور شائی ہوپ نے ترقی کے سیڑھیا ں چڑھیں، پاکستان کے بابر اعظم اور فخر زمان کے لیے بھی خوشی کی خبر آگئی ۔ شائی ہوپ نے بھارت کے خلاف 5ون ڈے میچز کی سیریز میں 62.50کی اوسط سے250رنز سکور کرکے47ویں سے 25ویں پوزیشن پر چھلانگ مارنے کے ساتھ سب سے زیادہ رینکنگ کے مالک ویسٹ انڈیز بلے باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔

2016ءمیں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر19ورلڈ کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتانی کرنے والے شیمرون ہٹمائر نے بھارت کے خلاف سیریز میں51.80کی اوسط سے259رنز سکور کیے جس کے صلے میں انہیں نئی ون ڈے رینکنگ میں 57ویں سے26ویں پوزیشن پر ترقی ملی ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 453رنز بنانے کے ساتھ ساتھ10000ون ڈے رنز مکمل کرنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرتے ہوئے مزید15پوائنٹس اپنے نام کرتے ہوئے899پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں ،سیریز میں 389رنز سکور کرنے والے بھارتی اوپنر روہت شرما871پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں،

شیکھر دھون کی ناقص فارم کے نتیجے میں وہ 4درجے تنزلی کے ساتھ9ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی پاکر ایک بار پھر ٹاپ5ون ڈے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی تین درجے تنزلی(18ویں سے21ویں) کی بدولت قومی اوپنر فخر زمان 2درجے ترقی کے بعد17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈ ے سیریز میں 195رنز بنا کر4درجے ترقی کے ساتھ 19ویں پوزیشن سنبھالی ہے ۔

جبکہ سر ی لنکا کے نیروشن ڈکویلا نے انگلینڈ کیخلاف192رنز سکورکرکے36ویں سے27ویں پوزیشن پر چھلانگ ماری ہے ۔باؤلرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمراہ841پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں جبکہ کلدیپ یادیو723پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ، لیگ سپنر یز وندرا چاہل نے تین درجے ترقی کے ساتھ 8ویں پوزیشن اپنے نام کی ہے ،سری لنکا کے اکیلا دننجیا انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 9وکٹیں لیکر 21ویں سے13ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں جبکہ روندرا جدیجہ ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز میں7وکٹیں لیکر41ویں سے25ویں پوزیشن پر آئے ہیں ۔فاسٹ باؤلرمحمد عامر اور جنید خا ن بھی 4،4درجے ترقی پاکر 27ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں