محمد عباسی دنیا کا نمبر ون بالر۔۔؟؟ دنیا بھر کے بہترین کرکٹرز نے بڑی پیشگوئی کر دی

جوہانسبرگ(نیوزڈیسک) جنوبی افریقا کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے اپنی کارکردگی سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اپنا مداح بنالیا۔آسٹریلوی ٹیم نے ایشیاءمیں اپنی سپن باؤلنگ کے خلاف کمزوری پر بہت کام کیا ۔

تاہم پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں سپن باؤلرز نے زیادہ محمد عباس نے ان کاجینا حرام کردیا ،جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں محمد عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” بہت جلد محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون باؤلر دیکھ رہا ہوں “۔سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ” میں ابھی صرف محمد عباس کو دیکھ رہا ہوں لیکن میرا ماننا ہے کہ عباس مجھے دس میں سے دس مرتبہ آؤٹ کرلیتے ،وہ ہر طر ح کی کنڈیشنز کے بہترین باؤلر ہیں۔

“ ،گزشتہ روز مائیکل وان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے محمد عباس کی باؤلنگ دیکھ رہے ہیں اور اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ ہر بار مجھے صرف 6 گیندوں کے اندر ہی آؤٹ کرلیں گے۔ایک اور سابق برطانوی کپتان پال کولنگ ووڈ نے ٹویٹ کیا کہ ” میں نے حال ہی میں کاؤنٹی سیزن میں عباس کی باؤلنگ کا سامنا کیا ، پہلی اننگز میں پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگیا اور دوسری اننگز میں کسی طرح سے پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کے باوجود آؤٹ نہیں دیا گیا ۔

،انہوں نے مجھے گھما کر رکھ دیا “ ۔سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی نے اپنے ٹویٹ میں محمد عباس کی کامیابی کا اہم ترین راز افشاں کیا،سابق بھارتی بلے باز محمد کیف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ” پاکستان نے ہمیشہ بہترین فاسٹ باؤلر دنیا کودیئے ہیں، محمد عباس بھی ناقابل یقین حد تک ٹیلنٹڈ فاسٹ باؤلر ہیں،لیسٹر شائر کاؤنٹی کے کوچ پال نکسن نے بھی محمد عباس کی تعریفوں کے پل باندھے۔