پاکستان کے محمد عامر خطر ناک ترین باؤلر ہیں جن سے ڈر لگتا ہے ، ویرات کوہلی کا اعتراف

نئی دہلی :ورلڈ کلاس بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے محمد عامر خطرناک ترین باؤلر ہیں جنکو کھیلتے ہوئے ڈر لگتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایک نجی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے ۔شو کی میزبانی معروف اداکار عامر خان کر رہے تھے ۔

عامر خان نے ویرات کوہلی سے پوچھا کہ آپ ایک بہترین بلے باز ہیں لیکن کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپکو کسی باؤلر سے ڈر لگا ہو کہ اسے کھیلنا بہت مشکل کام ہے اس پر ویرات کوہلی نے کہا کہ حالیہ وقتوں میں جن باؤلرز کو کھیلا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ ان میں محمد عامر ایک ایسے باؤلر ہیں جو دنیا کے بہترین دو تین باؤلروں میں شامل ہیں ۔

وہ ایک ایسے باؤلر ہیں جنکا سامنا کرتے ہوئے آپکو ایک ہی انداز اختیار کرنا پڑتا ہے نہیں تو آپ محمد عامر کا شکار ہو سکتے ہیں ۔