لیڈز ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے د ن ہی ہو گیا، شرمناک نتیجہ سامنے آگیا

ہیڈنگلے (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میں پاکستا ن کو اننگز کی عبرتناک شکست سے دوچار کر ڈالا۔ میچ کا فیصلے کھیل کے تیسر ے روز ہی ہو گیا ۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری کو بھی عبور کرنے میں ناکام ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کو لیڈز ٹیسٹ میں ایک اننگز اور55رنز سےشکست دے ڈالی۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز کی 189رنز کی برتری پر پاکستان کی پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ پاکستانی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔پاکستان کی جانب سے امام الحق 34جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عثمان صلاح الدین 33رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے براڈ اور بیس نے تین تین جبکہ اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ دوٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔