ویرات کوہلی کو 12 لاکھ روپے کا جرمانہ

انڈین پریمئر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کی بنا پر رائل چیلنجر بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت میں اوورز ختم کرانے میں ناکام رہی۔ جس کی پاداش میں کہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چنائی سپر کنگز کو 20 اوورز میں 205 سکور کا ہدف دیا تھا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چنائے سپر کنگز نے آخری اوور میں حاصل کر لیا تھا ۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سلو اوور ریٹ کے قانون کا اطلاق دو اوورز شارٹ ہونے پر کیا جاتا ہے ۔