شادی کے بعد ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس ، بھارتی شہری نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی

جنوبی افریقہ کیخلاف کیپ ٹان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ناکام ہونے پر بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے رتلام کے رہائشی 63 سالہ شہری نے خود کو آگ لگا لی ۔ سابق ریلوے ملازم بابو لال ورما کیپ ٹائون میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ بہت شوق سے دیکھ رہے تھے تاہم ان کی امیدوں کے برعکس ویرات کوہلی پہلی اننگز میں کچھ خاص نہ کرسکے اور محض 5 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے جس پر انہوں نے گھر میں موجود کیروسین آئل اپنے چہرے پر ڈال کر خود کو آگ لگا لی جس سے ان کا 50 سے 60 فیصد چہرہ جھلس گیا ۔ بابو لال کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ، پولیس نے بابو لا ل کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔