مردان کے خان بابا پہلوان کی دو نمبری پکڑی گئی ، ہیوی ویٹ چیمپئن شپ میں 400 کلو وزن اٹھانے والی ویڈیو کی حقیقت کیا نکلی ، جان کر آپ بھی چکرا جائینگے

صوبہ خیبر پختوںخواہ کے شہرمردان کے خان بابا پہلوان نے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، 400 کلو وزن اٹھانے کی ویڈیو جعلی نکلی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق مردان کے خان بابا پہلوان کو خود نمائی کا شوق لے ڈوبا ، ساتھ ہی پاکستان کو بھی بدنام کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ مردان کے خان بابا پہلوان نے انٹرنیشنل ہیوی ویٹ چیمپئن شپ میں 400 کلو گرام وزن اٹھانے کا جھوٹا دعویٰ کیا بلکہ اس کو ثابت کرنے کیلئے جعلی ویڈیو بھی بنواڈالی ، جس سے ظاہر کیا گیا کہ وہ چیمپئن شپ میں شریک ہیں اور معروف چینل سی این این پر وہ براہ راست چل رہی ہے اور لوگ تالیاں بجا کر داد دے رہے ہیں ، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اس ویڈیو کو بنیاد بنا کر چند قومی چینلز نے اس پر خبر بھی بنا ڈالی اور مختلف بین الاقوامی اخبارات نے اس کے انٹرویوز بھی شائع کئے لیکن یہ سب کچھ ڈرامہ نکلا ، ،یہ سب کچھ سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خان بابا پہلوان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، تاحال خان بابا پہلوان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔