پاکستان اور ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں سب سے زیادہ چھکے ورلڈ الیون کے تھسارا پریرا نے لگائے

پاکستان اور ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں زیادہ چھکے ورلڈ الیون کے تھسارا پریرا نے لگائے انہوں نے3 میچوں کی3 اننگز میں5 چھکے لگائے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان کے شعیب ملک نے3 میچوں کی3 اننگز میں7 چھکے لگائے۔ تیسرے نمبر پر ورلڈ الیون کے ڈیرن سیمی نے2 میچوں کی2 اننگز میں4 چھکے لگائے۔ چوتھے نمبر پر پاکستان کے احمد شہزاد نے3 میچوں کی3 اننگز میں4 چھکے لگائے، پانچویں نمبر پرورلڈ الیون کے ہاشم آملہ نے3 میچوں کی3 اننگز میں3 چھکے لگائے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز ورلڈ الیون کے تھسارا پریرا کے پاس ہے۔ انہوں نے 3 میچوں میں11 اووروں میں111 رنز دے کر 18.50 کی اوسط سے6 وکٹیں لیں۔ دوسرے نمبر پر پاکستان کے سہیل خان نے 2 میچوں میں 8 اووروں میں 72 رنز دے کر 24 کی اوسط سے 3 وکٹیں لیں۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کے رومان رئیس نے 3 میچوں میں 10.5 اووروں میں 93 رنز دے کر 31 کی اوسط سے 3 وکٹیں لیں۔ چوتھے نمبر پر ورلڈ الیون کے سیموئل بدری نے ایک میچ میں 4 اووروں میں31 رنز دے کر 15.50 کی اوسط سے 2 وکٹیں لیں۔ پانچویں نمبر پر پاکستان کے حسن علی نے 2 میچوں میں 8 اووروں میں 72 رنز دے کر 36 کی اوسط سے 2 وکٹیں لیں۔

دریں اثنا پاکستان اور ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں بیٹنگ میں پاکستانی بیٹسمین چھائے رہے۔ زیادہ رنز بنانے کا اعزاز پاکستان کے بابراعظم کے پاس ہے بابراعظم نے 3 میچوں کی 3 اننگز میں 59.66 کی اوسط سے 179 رنز بنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 86 رنز ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان کے احمد شہزاد نے 3 میچوں کی 3 اننگز میں 57 کی اوسط سے 171 رنز بنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 89رنز ہے۔ تیسرے نمبر پر ورلڈ الیون کے ہاشم آملہ نے3 میچوں کی3 اننگز میں 59.50 کی اوسط سے119 رنز بنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 72 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ چوتھے نمبر پر ورلڈ الیون کے تھسارا پریرا نے 3 میچوں کی3 اننگز میں 48 کی اوسط سے 96 رنز بنائے انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 47 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ پانچویں نمبر پر پاکستان کے شعیب ملک نے 3 میچوں کی 3 اننگز میں 47 کی اوسط سے 94 رنز بنائے انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 39 رنز ہے۔