سپینش فٹبال لیگ ، ریال سوسی ڈاڈ نے سیلٹا ویگو کو مات دے دی

سیلٹا ویگو نے 22 ویں منٹ میں برتری حاصل کی ، میچ 80 ویں منٹ میں برابر 2-2 ہوگیا ، 88 ویں منٹ میں سوسی ڈاڈ نے فیصلہ کن گول کر دیا۔ سپینش فٹبال لیگ لالیگا میں رالی سوسی ڈاڈ نے حریف سیلٹا وِیگو کو تین دو کی شکست سے دو چار کر دیا ، آج بارسلونا اور رال میڈرڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے میچ کھیلیں گی ۔ کے فٹبال سٹیڈیم میں لالیگا کا دلچسپ مقابلہ ہوا ، رال سوسی ڈاڈ اور سیلٹا وِیگو کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔

سیلٹا وِیگو نے 22 ویں منٹ گول کر کے پوائنٹ ٹیبل کی نمبر ٹیم کے خلاف سبقت پائی ۔ سرفہرست رالا سوسی ڈاڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 33 ویں منٹ گول کر کے حساب برابر کر دیا ۔ وِیگو کی طرف دوسرا گول بھی گونزالز نے ہی کیا جس کا جواب 80 ویں منٹ میں دے دیا گیا ۔ دو دو کی برابر سکور نے مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا ۔

رالے سوسی ڈاڈ کے جوزے نے میچ ختم ہونے سے دو منٹ پہلے پنلٹی کو کامیاب بناتے ہوئے ٹیم کو تین دو سے فتح دلا دی ۔ آج بارسلونا اور رالا میڈرڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز میں اِن ایکشن ہوں گی ۔