سنسناٹی اوپن ٹینس،رافیل نڈال کو شکست

سنسناٹی اوپن ٹینس میں ان سیڈڈ نک کرائی ایس نے نمبر ون سیڈ رافیل نڈال کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔

امریکی ریاست اوہایو میں جاری ایونٹ میں سیمی فائنل مرحلہ اسپینش اسٹار کے لیے اچھا ثابت نہ ہوسکا۔

آسٹریلوی کھلاڑی نک کرائی ایس نے تجربہ کار حریف کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھ دو اورسات پانچ سے کامیابی حاصل کی ، سیمی فائنل میں اُن کا مقابلہ ڈیوڈ فریرر سے ہوگا جنہوں نے نمبر تین سیڈ ڈومینک تھائیم کو چھ تین، چھ تین سے مات دی۔

ایک اور کوارٹر فائنل میں امریکا کے جان آئسنر نے ہم وطن ڈونلڈسن کو دلچسپ مقابلے کے بعد سات چھ اور سات پانچ کے اسکور سے مات دی ، وہ سیمی فائنل میں گریگور ڈیمیٹروو کے خلاف کورٹ میں اُتریں گے۔