عائزہ خان، دانش تیمور کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری

ا سلام آباد (اُردو نیوز) اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ مظہر معین کی ہدایت کاری میں بننے والے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے،

جس میں دانش تیمور(شاہ جہان) چھت پر پتنگ بازی کر رہے ہوتے ہیں تو اسی وقت عائزہ خان(مہرو) اپنی چھت پر ا?تی ہیں اور انہیں دیکھتے ہی دانش (شاہ جہان) ان کی محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں، ڈرامے کی کہانی مہرو اور شاہ جہان کی محبت پر مبنی ہے۔ ڈرامے کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔