زارا نور عباس کا سجل علی کے لیے جذباتی پیغام جاری

اسلام آباد (اُردو نیوز) اداکارہ زارا نور عباس نے سجل علی کے لیے جذباتی پیغام جاری کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دوستی کو تقریبا ایک دہائی ہونے والی ہے، انہوں نے زندگی کی بہت سی خوشیاں اور غم ایک ساتھ دیکھے اورشیئر کیے ہیں اور اب سجل علی اپنی زندگی کا نیا باب کھولنے جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہو رہا کہ وہ شادی کرنے جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے انہیں بلندیوں کی طرف جاتے دیکھنا چاہتی ہیں، انہوں نے سجل کی نئی زندگی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کے مشہور ڈائیلاگ ’’جا سمرن جی لے اپنی زندگی‘‘ بھی لکھا۔