ادکارہ مریم نفیس نے جسم فروشی کی پیشکش کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (اردونیوز) ادکارہ مریم نفیس واٹس ایپ پر جسم فروشی کی پیشکش پر بھڑک اٹھیں۔ اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ ہمارا معاشرہ اداکارہ کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بطوراداکارہ کئی مرتبہ معاشرتی طور پر ہراسگی کا شکار ہوئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کئی فون کالز اور پیغامات موصول ہوئے جن میں ان کے لئے بہت غیر اخلاقی زبان استعمال کی گئی ۔

مریم نفیس نے خود کو ہراساں کرنے والے شخص کو آڑےہاتھوں لیتے ہوئے ان کے پیغام سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیے۔انہوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خود کو ہراساں کرنے والے شخص کے واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات پوری دنیا کو دکھا دئیے۔مریم نفیس نے اس حوالے سے پوسٹ انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ ہیں،جسم فروش نہیں۔

مریم نفیس نے انجان شخص کی جانب سے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیشکش کے پیغامات کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذہنی صحت کو ممتاثر کر رہے ہیں،اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسے بیمار ذہنیت والے افراد کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ان کام ہی یہی ہے۔ میں نے کوشش کی ایسے نامناسب پیغامات کے جوابات سے منہ موڑ لوں،مگر ان پیغامات کے سکرین شارٹس شئیر کرنے کے علاوہ کوئی بھی راستہ نہیں تھا۔

اداکارہ نے کیپشن میں واضح کیا کہ میں اداکار ہوں ،کوئی جسم فروش نہیں۔پیغامات بھیجنے والے شخص نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ لاہور سے تعلق رکھتے ہیں اور اگر وہ انہیں اپنے مینجر کا نمبر فراہم کرے تو وہ ان سے معاملات طے کرنے کو تیار ہے۔ مذکورہ شخص نے یہ بھی کہا کہ وہ ملاقات کے بدلے انہیں ڈھائی سے تین لاکھ روپے دینے کو تیار ہے۔ اداکارہ ڈرامہ ’’منافق‘‘ میں مرکزی کردارادا کر رہی ہیں جسے شائقین میں بہت سراہا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے چند روز قبل ہی 24ویں سالگرہ منائی۔ مریم نفیس نے اپنی 24ویں سالگرہ کی تصا ویر شیئر کردیں ۔ اداکارہ کی سالگرہ کی اس تقریب میں شوبز کی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں ان کے بہترین دوست اداکار جنید خان اور منشاء پاشا شامل تھے۔