محسن عباس حیدر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، فاطمہ سہیل کا الزام

اسلام آباد (اُردو نیوز) اداکار محسن عباس حیدر کی سابقہ بیوی فاطمہ سہیل نے کہا کہ محسن نہ تو اچھے شوہر تھے اور نہ ہی اچھے باپ ہیں۔

محسن عباس حیدر کا بیٹے کا خرچہ نہ اٹھانے پر فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ان پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اگر وہ نوکری نہیں کر رہے ہیں تو وہ اپنے گھر کا خرچہ اور اپنا خرچہ کیسے اٹھا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ بے روز گار ہیں تو وہ میوزک کنسرٹ کیوں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ محسن خود کو ایک اچھا شوہر نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک برا باپ بھی ثابت کر رہے ہیں۔