این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شبانہ اعظمی کی گاڑی کو مہاراشٹرا کے ضلع ریگاد میں ممبئی ۔ پونے ایکسپرس وے پر حادثہ پیش آیا ۔ حادثے کے وقت گاڑی میں اداکارہ کے شوہر و معروف لکھاری جاوید اختر بھی موجود تھے، تاہم وہ زخمی ہونے سے بچ گئے۔
Raigad Police: Actor Shabana Azmi&her driver got injured in accident near Kahalpur on Mumbai-Pune Expressway. Javed Akhtar was also present in the car, but he is safe. Their vehicle was hit by a truck while they were travelling from Pune to Mumbai. Injured shifted to MGM Hospital https://t.co/bezuNWvUTa pic.twitter.com/8YWtZoEUSF
— ANI (@ANI) January 18, 2020
رپورٹ میں کہا گیا کہ 69 سالہ اداکارہ کی ٹاٹا سفاری ایس یو وی گاڑی کو حادثہ ممبئی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور کھالاپور کے قریب دوپہر ساڑھے 3 بجے کے لگ بھگ پیش آیا اور ان کی گاڑی ایک ٹرک سے پیچھے سے جا ٹکرائی ۔ حادثے کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شبانہ اعظمی کو گاڑی کی پچھلی نشست سے نکالا گیا اور ان کے چہرے اور آنکھ پر سوجن نظر آئی ۔
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ اداکارہ کی گاڑی کا اگلا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا ۔ ریگاد کے سپرنٹنڈنٹ پولیس انیل پرَسکار نے کہا کہ شبانہ اعظمی کو فوری طور پر ممبئی کے ایم جی ایم ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ ہائی وے پولیس کی گشتی ٹیمیوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ شبانہ اعظمی کو 1998 میں پدما شِری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ وہ 5 بار نیشنل فلم ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں ۔ وہ آخری بار 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دی بلیک پرِنس’ میں اداکاری کرتی ہوئی نظر آئی تھیں ۔ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کئی بار پاکستان میں ثقافتی و ادبی پروگراموں میں بھی شرکت کر چکے ہیں ۔