صندل خٹک کیس کا جج تبدیل کر دیا گیا

ٹک ٹاک سٹا ر گرل صندل خٹک کی جانب سے لاہور کے سیشن کورٹ میں ایف آئی اے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے او ر نا معلوم کیس میں انہیں پیشی کے لئے بلایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اب صندل خٹک کے کیس کی سماعت کرنے والے جج کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کیس کا معاملہ فاضل جج امجد علی شاہ سے ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان کے پاس منتقل کر دیا گیا ہے جو کہ اگلی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ پہلی سماعت میں جج امجد علی شاہ کی جانب سے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے اگلی سماعت 6 فروری کو بلائی گئی تھی۔

درخواست دائر کرتے ہوئے صندل خٹک کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا جس میں ٹک ٹاک گرل کا کہنا تھا کہ ان کو دو بار ایف آئی اے کی جانب سے بلایاگیا ہے لیکن ایک ایسے کیس میں جس کا انہیں خود علم نہیں۔

درخواست میں مزید لکھا ہے کہ نہ تو ہمیں کیس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے بلکہ ہمیں بار بار بلا کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے صندل خٹک کا بیانیہ ریکارڈ کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا تھا اور جوابی رپورٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ صندل خٹک کی جانب سے مزید بتایا گیا تھا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اورکبھی کسی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں رہیں ۔

اپنا موقف نوٹ کرواتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جھوٹا کیس بنایا جا رہا ہے جس کا ہمیں خود نہیں بتایا جارہا۔ کیس کی اگلی سماعت 6 فروری کو کی جائے گی جس کے جج کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔۔ کیس کا معاملہ فاضل جج امجد علی شاہ سے ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان کے پاس منتقل کر دیا گیا ہے جو کہ اگلی سماعت کریں گے۔