’’گیم آف تھرونز‘ ‘کے آخری سیزن کی پہلی قسط کا ریکارڈ

نیو یارک (اُردو نیوز) شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامہ ’گیم آف تھرونز‘ کے آٹھویں اور آخری سیزن کو جاری کردیا گیا۔’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی پہلی قسط کو امریکا میں 14 اپریل کی شب جاری کیا گیا تھا، جو کئی ممالک میں 15 اپریل کو ریلیز کی گئی۔

یہ توقعات پہلے ہی کی جا رہی تھیں کہ ’گیم آف تھرونز’ کا آخری سیزن کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب جائے گا اور یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ڈرامے کی پہلی قسط ہی تہلکہ مچا دے گی۔

’گیم آف تھرونز’ کی پہلی قسط کے لیک ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے تھے، تاہم ڈرامے کی پہلی قسط لیک ہونے سے بچ گئی۔’گیم آف تھرونز’ کا آخری سیزن 6 قسطوں پر مبنی ہوگا اور ڈرامے کی پہلی قسط 50 منٹ پر مشتمل ہے