معروف اداکار افتخار ٹھاکر ہر سال حج کے موقع پر مدینہ جاتے ہیں اور وہاں کی حکومت انہیں کس کام پر لگا دیتی ہے؟ ایسا اعزاز کہ جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

لاہور(ویب ڈیسک ) افتخار ٹھاکر پاکستان کے چند بہترین کامیڈینز میں سے ایک ہیں جنہیں پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے، انہوں ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں اور ابھی بھی وہ یہ کام کر رہے ہیں، اب ان کے بارے میں خبر آئی ہےکہ حج کے دنوں میں افتخار ٹھاکر پاکستانی، بھارتی اور بنگلادیشی حجاج کی خدمت کے لیے مکہ اور مدینہ جاتے ہیں۔افتخار ٹھاکر نے ایک انٹر ویو کے دوران بتایا ہے کہ وہ جب پہلی بار حج ادا کرنے گئے تو انہیں محسوس ہوا کہ مکہ اور مدینہ میں بہت سے حجاج گم ہو جاتے ہیں ۔

جس کی وجہ سے انہیں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے انہوں نے سوچا کہ انہیں اس کے لیے کچھ کرنا چاہیے انہوں نے مکہ،مدینہ، مذدلفہ اور مناٰ کے تمام نقشے زبانی یاد کیے اور وہاں موجود انتظامیہ سے رابطہ کیا کہ وہ ان کی اس معاملے میں مدد کریں تو انہیں حجاج کی خدمت کی اجازت مل گئی اور اب وہ ہر حج کے موقع پر مکہ اور مدینہ میں حجاج کی خدمت کرتے ہیں، وہ لوگوں کو راستہ بتاتے ہیں اور کسی کو کوئی مسئلہ پیش آجائے تو ہر ممکن حد تک اس کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہین۔افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ جب حجاج کی مدد کی جاتی ہے اور وہ اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں۔

تو انہیں جو خوشی محسوس ہوتی ہے اسکا بیان ناممکن ہے۔ افتخار ٹھاکرپاکستان کے صفِ اول کے اداکار ہیں اوراپنی اداکاری کے ذریعے کئی سالوں سے لوگوں کو محظوز کر رہے ہیں اب ان کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مسلمان اور دردِ دل رکھنے والے انسان بھی ہیں۔ وہ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مسلمان اور دردِ دل رکھنے والے انسان بھی ہیں۔