گیم آف تھرونز سے شہرت پانے والا یہ معروف اداکار تو پاکستانی نکلا ۔۔ ایک خبر نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی

کراچی(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی کامیاب فلم گیمز آف تھرونز کے اسٹار اداکار ٹیرون لینسٹر کا ہم شکل پاکستانی ویٹر روزی خان نکلا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جو ہو بہو ہالی ووڈ اداکار پیٹر ڈنک لیگ ( ٹیرون لینسٹر) کی تھی لیکن وہ ہالی ووڈ اداکار نہیں بلکہ ان کا پاکستانی ہم شکل روزی خان ہے جو ایک مقامی ہوٹل میں ویٹر کی نوکری کرتا ہے، روزی خان کا قد چار فٹ پانچ انچ ہے اتفاقیہ طور پر ہالی ووڈ اداکار کا قد بھی اتنا ہی ہے، ہم شکل روزی خان کا کہنا ہے کہ لوگ میری تصویریں کھینچ رہے ہیں لیکن مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے میں ان تصاویر کی وجہ سے ہر جگہ مشہور ہوگیا ہوں، روزی خان کا کہنا ہے کہ میں اپنے بھائی کے ساتھ جہاں بھی جاتا ہوں تو لوگ میرے بھائی سے پوچھتے ہیں یہ کون ہیں، ان کی شکل گیمز آف تھرونز کے اداکار سے ملتی ہے، یہ میرے لیے کوئی بری بات نہیں ہے، فلم گیمز آف تھرونز اب تک 47 ایمی ایوارڈ جیت چکی ہے، ٹیرون لینسٹر نے 2012 میں معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، گیمز آف تھرونز کی فائنل سیریز کا پریمیئر آئندہ ماہ 17 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ہالی ووڈ اداکار کا ہم شکل روزی خان راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے اور کشمیری ہوٹل میں ویٹر کی نوکری کرتا ہے ۔