کامیابی ہر اس شخص کو ملتی ہے جو محنت اور لگن سے کام کرتا ہے، ثناء نور

لاہور(اُردو نیوز) پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ثنا ء نور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب میں نے شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں قدم رکھا توبس ایک ہی بات میں میرے زہن میں تھی کہ اپنا کام نہایت ایمانداری سے کرنا ہے۔ میں نے اسی بات کے ساتھ فنی سفرشروع کیا اورآج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

میں اپنے کام کومحنت ، لگن کے ساتھ انجام دیتی ہوں، باقی اس کا نتیجہ جوبھی ہووہ مجھے قبول ہوتا ہے۔ ثنا ء نور نے مزیدکہا کہ یہ اللہ پاک کی خاص کرم نوازی ہے کہ اب تک جوبھی کام ناظرین نے دیکھا ہے اس کوبہت پسند کیا ہے اوریہی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اورکامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کامیابی توہراْس شخص کوملتی ہے جو محنت، لگن سے کام کرتا ہے مگراس کامیابی کے بعدنئی راہیں تلاش کرنا اصل ٹارگٹ ہونا چاہیے۔