سلمان نے سدھو کو کس طرح کپل شرما شو سے باہر کروایا؟

ممبئی(ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان کے حق میں بیان دیا جس کے بعد انھیں بھارت کےمعروف کامیڈی شو “دی کپل شرما شو” کے میزبان کپل شرما نے انھیں شو سے نکال دیا ۔ بھارتی رپورٹ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو سلمان خان نے شو سے آؤٹ کیا۔سلمان خان “دی کپل شرما شو

“کے پروڈکشن ٹیم کا حصہ ہیں اور کپل شرما شو پروڈکشن ہاؤس “کے 9″سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کے تعاون سے ہے اور اسی بنا پر نوجوت سنگھ سدھو کو سلمان خان کے کہنے پرشو سے باہر نکالا گیا ۔نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی کوئی ریاست ہے ۔ تاہم سدھو کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا میں ان کے خلاف محاذ سا کھل گیا ہے۔سلمان خان نفرت میں اتنے جنونی ہوگئے کہ انھوں نے اپنی فلم نوٹ بُک کے لئے عاطف اسلم کو گانے سے روک دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عاطف اسلم کا گایا ہوا گانا اب کوئی اور بھارتی گلوکار گائیں گے۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے تمام پاکستانی آرٹسٹ،گلوکار ، اداکار اور حتہٰ کہ پاکستان سے منسوب تمام تصاویر پر پابندی لگا ہے ۔