معروف بھارتی اداکارہ نے محبت میں ناکامی پر خود کشی کرلی

محبت میں ناکامی پر خودکشی کا رحجان اب بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی بڑھنے لگا . بھارتی ریاست آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی تیلگو اداکارہ ناگا جھانسی نے محبت میں ناکامی پرخودکشی کرلی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تیلگو ٹی وی کی معروف اداکارہ ناگا جھانسی کی پنکھے سے لٹکی لاش بھارتی شہرحیدر آباد میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ ناگا جھانسی واقعے کے وقت اپنے گھر میں اکیلی تھی ۔

اس کے بھائی درگا پرساد نے کئی بارکوشش کے باوجود گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر پڑوسیوں کے ساتھ مل کر دروازہ توڑ دیا جہاں ناگا جھانسی کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانسی کے رشتے دارکا کہنا ہے کہ جھانسی اپنے رشتے دار سوریا کی محبت میں گرفتار تھی تاہم دونوں کے رشتے کو سوریا کے گھروالوں کی طرف سے منظوری نہیں مل رہی تھی جب کہ لڑکے نے بھی جھانسی کو رشتے سے انکارکردیا تھا ۔