شمیتا شیٹھی ممبئی کی سڑک پر تین نامعلوم افراد کی بدسلوکی کا نشانہ بن گئیں

بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹھی کے ساتھ ممبئی کی سڑک پر تین نامعلوم افراد نے بدتمیزی کی اور ان کے ڈرائیور کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم بے وفا کی اداکارہ شمیتا شیٹھی اپنے ڈرائیور کے ساتھ ممبئی کے ویویانا مال کے قریب اچانک موٹر سائیکل پر سوار 3 لڑکوں نے ان کی کار کو ٹکر ماردی ۔ جب ڈرائیور نے کار سے اتر کر ٹکر کی وجہ سے ممکنہ طورپر کار کے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لینے کی کوشش کی تو تینوں لڑکوں نے ڈرائیور کو بری طرح سے پیٹنا شروع کردیا جبکہ شمیتا کو بھی بدسلوکی کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بیچ سڑک پر گالیاں دیں اور پھر چلتے بنے ۔