بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون اب پنجابی فلموں میں بھی کام کریں گی

فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیون نے پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ظاہر کردی ، انھوں نے کہا کہ میں پنجابی فلم میں اداکاری کیلئے پنجابی زبان بھی سیکھ لوں گی ۔ دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سنی لیون نے بتایا میرا تعلق بنیادی طور پر پنجابی گھرانے سے ہے ، اس لئے میری خواہش ہے کہ پنجابی فلم میں بھی اداکاری کروں اور اس مقصد کیلئے میں پنجابی زبان بھی سیکھ لوں گی ۔

واضح رہے کہ سنی لیون کا اصل نام کرنجیت کور ہے اور تعلق سکھ خاندان سے ہے تاہم فلمی دنیا میں وہ سنی لیون کے نام سے جانی جاتی ہیں ، فحش فلموں سے تائب ہوکر کرن جیت کور نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت سے کیا جس کے بعد پوجا بھٹ کی فلم جسم 2 میں اداکاری کی تھی ۔ سنی لیون کی اس کے بعد آنے والی فلموں میں کچھ کچھ لوچا ہے اور مستی زادے شامل ہیں ، سنی لیون آئٹم سانگز بھی کرتی رہی ہیں ۔