ہندوستان کی سب سے بڑی اداکارہ کے کئی رشتے دار پاکستان کے رہائشی ہیں ، جانتے ہیں وہ کون لوگ ہیں ؟ ناقابل یقین خبر آگئی

ممبئی(ویب ڈیسک ) ہندوستان کی سب سے بڑی اداکارہ کے کئی رشتے دار پاکستان کے رہائشی ہیں ، جانتے ہیں وہ کون لوگ ہیں ؟ ناقابل یقین خبر آگئی ۔۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اور بھارتی کلچر میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب سارہ علی خان سے ان

کے پاکستانی مداحوں کے متعلق پوچھاگیا توانہوں نے کہا ’میں وہاں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی لیکن میرے خاندان کے بہت سے لوگ پاکستان میں رہتے ہیں، ان کی ثقافت، فیشن، ان کا تلفظ، ان کے کھانوں کا ذائقہ اور جس طرح سے وہ رہتے ہیں وہ ہمارے جیسا ہے۔ ہماری تہذیب ایک جیسی ہے لہٰذا مجھے ہمارے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔‘واضح رہے کہ رواں سال سارہ علی خان نے دو فلموں ’کیدار ناتھ‘اور ’سمبا‘کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیاہے اور ان کی دونوں فلمیں باکس آف کامیاب رہی ہیں۔