اداکارہ صنم بلو چ کی شو ہر سے علیحدگی ، اداکارہ نے طلا ق کی حقیقت سب کے سامنے رکھ دی

لاہور( ویب ڈیسک) صنم بلوچ پاکستانی ٹی وی اور ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔ انہیں مختلف ٹی وی چینلز پر مارننگ شوز کرنے اور ڈراموں میں اداکاری کی وجہ سے شہرت ملی۔ حال ہی میں صنم بلوچ نے ثمینہ پیرزادہ کو انٹریو دیتے ہوئے پروفیشنل لائف کے ساتھ ساتھ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے صنم بلوچ اور ان کے شوہر عبداللہ فرحت اللہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں لیکن دونوں میابیوی کی جانب سے نہ ہی ان خبروں کی تصدیق کی گئی اور نا ہی تردید۔شو کی میزبان نے جب صنم سے ان کی نجی زندگی سے متعلق بات کی تو نے بتایا کہ کہ شادی سے قبل وہ اور عبداللہ بہت اچھے دوست تھے اور یہی دوستی ان کی شادی کی وجہ بنی۔

معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ نے بتایا کہ ہمیں لگا تھا کہ ہماری دوستی ساری زندگی ایسے ہی چلتی رہے گیلیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔ صنم بلوچ نے مزید کہا کہ عبداللہ بہت اچھے انسان ہیں، ان سے پوچھا گیا کہ آپ دونوں میں اب بھی دوستی ہے تو صنم نے بتایا کہ ہم اب دوست نہیں ہیں۔ حالیہ انٹرویو کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہتے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل صنم بلوچ نےانسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر کانام ہٹا دیا تھا، تب ہی سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔