بریکنگ نیوز:مشہورومعروف گلوکار کو متحدہ عرب امارات میں گرفتار کر لیا گیا، وجہ ایسی کہ جان کر سب حیران

لاہور (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں میکا سنگھ کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کیا گیا ہے اور اس الزام میں گلوکار کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھارت کے معروف گلوکار میکا سنگھ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ ان کی جانب سے ایک خاتون کو جنسی طور پر حراساں کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میکا سنگھ نے 17 سالہ برازیلین ماڈل کو فحش تصاویر بھیجیں تھیں ،اس پر ماڈل نے ان کے خلاف پولیس میں درخواست دی اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے میکا سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ میکا سنگھ کو آخری مرتبہ ایک نجی پارٹی میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ برازیلین ماڈل نے الزام لگایا ہے کہ میکا سنگھ نے بالی وڈ فلم میں کام دلانے کے بہانے ان سے تعلقات بڑھائے اور فضحش تصاویر بھجوائیں۔یاد رہے کہ میکا سنگھ اس سے پہلے بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہ چکے ہیں اس سے پہلے بھی انکی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ راکھی ساونت کے ساتھ زبردستی بوس وکنار میں مصروف تھے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی قونصل خانے کا کہنا تھا کہ ہمارا ابھی تک میکا سنگھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ ابھی بھی یواے ای میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں