معروف بھارتی اداکارہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی

تامل فلموں کی نامور بھارتی اداکارہ ریامیکا نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ اداکارہ ریامیکا کی پھندا لگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے ۔ تاہم لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا لہٰذا ابھی تک اداکارہ کی خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو خود کشی سے ایک روز قبل اس کے بوائے فرینڈ دنیش نے فون کیا تھا تاہم دوسرے روز جب دنیش نے دوبارہ فون کیا تو اداکارہ نے فون نہیں اٹھایا ۔ باربار فون کرنے پر بھی جب ریامیکا کی جانب سے فون اٹینڈ نہیں کیا گیا تو دنیش اس کے گھر پہنچا اوروہاں موجود اس کے بھائی کو صورتحال سے آگاہ کیا ۔

بعدازاں دونوں نے اداکارہ کے کمرے پر دستک دی لیکن جواب نہ ملنے پر جب کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے تو دیکھا اداکارہ ریامیکا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی ۔ لاش ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ ریامیکا نے متعدد تامل فلموں میں مرکزی کردار اداکیا تھا تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں