پولیس نے پریانکا چوپڑا کو رنگے ہاتھوں رنگ رلیاں مناتے پکڑ لیا اور پھر ۔۔۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے منگیتر اور دوستوں کے ساتھ پارٹی میں مصروف تھیں کہ اسی دوران پولیس آن دھمکی اور ان کا پروگرام بند کرادیا۔پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار نک جوناس کے ساتھ اگلے چند روز میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔ دونوں کی شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور میں ہوگی ۔

شادی سے پہلے پریانکا چوپڑا اپنے دوستوں کے ساتھ سیرو سیاحت اور پارٹیز کرنے میں مصروف ہیں۔ ایسی ہی ایک پارٹی ممبئی کے جوہو ریسٹورنٹ میں جاری تھی ۔ پریانکا چوپڑا کی پارٹی میں ان کی کزن اداکارہ پرینیتی چوپڑا، رائٹر مشتاق شیخ اور فلم میکر سریشتی بہل آریا بھی موجود تھے۔ پارٹی رات گئے تک جاری رہی جس پر ہمسایوں نے پولیس کو شکایت کردی۔

پریانکا چوپڑا کی پارٹی کے خلاف شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیا اور جوہو ریسٹورنٹ پہنچ کر پارٹی بند کرادی۔ پولیس نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کو وارننگ دی کہ رات ڈیڑھ بجے ہر صورت ریسٹورنٹ بند ہوجانا چاہیے جس پر ہوٹل بند کردیا گیا اور سب اپنے گھروں کو چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں