پنجاب حکومت فحاشی و عُریانی کے خلاف میدان میں آگئی ، متعدد اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے

محکمہ داخلہ نے فحاشی پھیلانے اور نازیبا اداکاری کرنے پر متعدد اداکاراوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے فحش جملے بولنے ، غیر اخلاقی اشارے اور حرکات کرنے پر متعدد اداکاراوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں ، شوکاز نوٹس اداکارہ خوشبو، مہک نور، صائمہ خان ، سنہری خان ، عاجزہ ، آرزو ، تعبیر برال ، ثمرہ چودھری ، کیف علی ، ماہ نور و دیگر کو جاری کئے گئے ہیں ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ڈپٹی کمشنر لاہور نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی سفارشات پر شوکاز نوٹس جاری کئے ، جس پر اداکاروں سے 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے ، جواب نہ دینے کی صورت پر فنکاراوں پر پابند عائد کردی جائے گی ۔