بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے نام کے ساتھ انگریزی لفظ ’’ J ‘‘ کا اضافہ کر دیا

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے نام کے ساتھ انگریزی لفظ ’’ J ‘‘ کا اضافہ کر دیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے جس پر ’’ پی سی جے ‘‘ لکھا ہے ، واضح رہے پریانکا چوپڑا 2 دسمبر کو امریکی گلوکار نک جوناس کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جبکہ ان کی شادی کی تصاویر 2.5 ملین ڈالرز میں میگزین کو فروخت کی جائیں گی لیکن کس میگزین کو فروخت کی جائیں گی ؟ اس حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے ۔