دیوالی کی پھلجھڑیاں جلانا امیتابھ بچن کو مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن پھلجھڑیاں دیوالی پرپھلجھڑیاں جلا کر تنقید کی زد میں آگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ پھلجھڑیاں جلاتے ہوئے نظرآرہے ہیں ، تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی ہے ۔ ایک صارف نے لکھا دیوالی پر پٹاخے جلانا بالکل بھی صحیح نہیں ہے اس سے ماحول میں آلودگی بڑھے گی ۔

ایک صارف نے امیتابھ بچن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹاخے جلانا بند کرو ایک پھلجھڑی بھی نہیں جب کہ کچھ لوگوں نے ماحول کو بچانے کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا امیتابھ جی ماحول کو آلودہ کررہے ہیں ۔ کچھ لوگوں نے امیتابھ بچن سے درخواست کرتے ہوئے کہا مہربانی کرکے پٹاخے نہ جلائیں ، آپ ہمارے رول ماڈل ہیں ، ہم آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔ واضح رہے بھارت میں بڑھتی آلودگی کے باعث بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے اس سال دیوالی کے موقع پر پٹاخے اور پھلجھڑیاں نہ جلانے کاعہد کیا تھا تاہم امیتابھ بچن نے اداکاروں کے اس عہد کو یکسر نظر انداز کردیا ۔