صبا قمر نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ انہیں رشتے بھیجنا شروع کردئیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بیچاری صبا قمر! نجانے کس سوچ میں گم تھیں کہ سوشل میڈیا پر لکھ دیا ’’پیار کا موڈ ہو رہا ہے!‘‘ بس پھر کیا تھا، اِدھر صبا قمر کے منہ سے یہ الفاظ نکلے اور اُدھر سارے پاکستان سے انہیں رشتے آنا شروع ہوگئے۔

صبا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پیلے رنگ کی قمیض میں ایک خوش رنگ کھلے ہوئے پھول جیسی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کا عنوان ہے ’’پیار کا موڈ ہورہا ہے!‘‘ معلوم نہیں صبا کا اس بات سے کیا مطلب تھا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے یہی مطلب لیا کہ اُن کا شادی کا موڈ ہو رہا ہے، اور پھر دھڑا دھڑ انہیں محبت اور شادی کے پیغام بھیجنے لگے۔

View this post on Instagram

In the mood for love ❤️

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

اپنا تبصرہ بھیجیں