پاکستانی فلموں کا معیار اور کام کرنے والے نوجوانوں کا انداز بہت الگ ہے ، بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی ، اداکارہ عروہ حسین

اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیار اور کام کرنے والے نوجوانوں کا انداز بہت الگ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عروہ حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی شب و روز محنت کو دیکھتے ہوئے اب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کے ساتھ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو میں نے اس آفر کو قبول کیا اور پھرہماری فلم کو بہترین رسپانس بھی ملا ، اس دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، حالانکہ کام کرنیوالے تقریبا وہی لوگ تھے جن کے ساتھ کام کرچکے تھے لیکن فلم میکنگ کا انداز بہت مختلف تھا ۔