اداکارہ سشمیتا سین نے ڈھلتی عمر چھپانے کیئے اپنے چہرے کی سرجری کروالی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے ڈھلتی عمر چھپانے کیئے اپنے چہرے کی سرجری کروالی ، سشمیتا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق 1994 میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی سشمتا نے اپنی ڈھلتی عمر کو چھپانے کے لئے چہرے کی سرجری کروالی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے ۔ 42 سالہ اداکارہ نے جو تصویر شیئر کیں ان میں وہ پہلے سے زیادہ حسین دکھائی دے رہی ہیں ۔ تاہم ناقدین ان کے چہرے کی سرجری کو بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو زائل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں ۔