لڑکیوں کو ان کے خواب پورے کرنے کا ایک موقع ضرور دینا چاہیے ، لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کا پیغام

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ان کے خواب پورے کرنے کا ایک موقع ضرور دینا چاہیے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو ایک موقع ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو ہمارے معاشرے میں پابندیوں میں رکھ کر بڑا کیا جاتا ہے اور ان کو یہ نظریہ دیا جاتا ہے کہ ان کا زیادہ پڑھنا ضروری نہیں ہے جو کہ غلط ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاشرتی ناانصافی کو ختم کرکے ان پر اعتماد بحال کرنا چاہیے اور ان کو آگے بڑھنے کا مو قع دینا چاہیے ۔