غیرسنجیدہ رویے کے باعث اداکارہ حنا الطاف کو ڈرامہ سیریل ’ گل گلزار‘ کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا گیا

غیرسنجیدہ رویے کے باعث اداکارہ حنا الطاف کو ڈرامہ سیریل گل گلزار کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا گیا ۔ ایک نجی نیوز چینل مطابق اداکار ہمایوں سعید کی ہوم پروڈکشن سکس سگما کے تحت بننے والی مذکورہ سیریل میں اداکارہ کو اہم کردارمیں کاسٹ کیا گیا تھا تاہم ہر روزسیٹ پر تاخیرسے آنا انکی روٹین بن چکی تھی جس کے باعث انہیں کاسٹ سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔