’’ کچھ عرصے کے لیے ٹوئٹر کو چھوڑ رہی ہوں کیوں یہ بہت زیادہ منفی جگہ ہے ‘‘ ، سونم کپور تنقید برداشت نہ کر سکی تو ٹویٹر کو ہی خیرآباد کہہ دہا

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دیا ۔ بالی ووڈ کے کئی اداکار سوشل میڈیا پر متحرک ہیں جہاں وہ اپنے خیالات کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی کے معاملات سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر فعال رہنے والے اداکاروں میں امیتابھ بچن ، شاہ رخ خان ، کرن جوہر اور سونم کپور شامل ہیں لیکن اب سونم نے ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ اداکارہ سونم کپور نے ٹوئٹر کو خیرباد کہنے کیلئے ٹوئٹ کا ہی سہارا لیا اور ٹوئٹ کی کہ کچھ عرصے کے لیے ٹوئٹر کو چھوڑ رہی ہوں کیوں یہ بہت زیادہ منفی جگہ ہے ۔ سونم کپور کو ٹوئٹر پر کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور وہ انٹرویوز میں بھی سوشل میڈیا کو ’منفی‘ قرار دے چکی ہیں ۔