پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حق میں نہیں ہوں ، اداکارہ صبا قمر

اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ملکی فلمیں و ڈرامے اب بیرون ممالک میں شناخت بنا چکے ہیں ۔ بین الاقوامی سطح پر ملکی فنکاروں کو منفرد مقام عمدہ پرفارمنس کی بنا پر مل رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں کے سحر سے نکل چکے ہیں ، میں ذاتی طور پر پاکستانی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حق میں نہیں ہوں ، ہمیں معیاری اور بامقصد فلمیں بنانا ہونگی ۔

انہوں نے کہا شادی کے بارے میں کم ہی سوچتی ہوں ، پریشانیوں اور مشکلات سے نہیں گھبراتی ، چیلنج خوشی سے قبول کرتی ہوں ، انہوں نے کہا کام میں مقابلہ کرنا اچھا لگتا ہے ۔ ٹی وی فنکاروں کا اب فلمی فنکاروں سے کوئی مقابلہ نہیں رہا اب ٹی وی کے فنکار خود فلمی فنکار ہوتے جارہے ہیں ۔ پاکستانی و بھارتی فلموں میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا مزید فلموں میں کام کی آفرز ہیں ۔